عوام نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیا،بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کی مرکزی کابینہ مرکزی کمیٹی و پارلیمانی اراکین ضلع کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور پارٹی کے سینئر کارکنوں بلوچ اور بلوچستانی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے وطن دوستی قوم دوستی کا ثبوت دیا دریں اثناپارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی جانب سے بھی کوئٹہ اور بلوچستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا کہ عوام نے پی ڈی ایم کے تاریخی جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کیا انہوں نے کہا کہ آج عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے مہنگائی اور بلوچستان کے جملہ مسائل کے حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اکابرین کو عزت دی اور جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر یہ ثابت کیا کہ حکمران اب مزید عوام کو قابل قبول نہیں حکمرانوں کی وجہ سے عوام معاشی و معاشرتی استحصال کا شکار ہیں مہنگائی بے روزگاری اور دیگر سماجی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کے ساتھ زیادتیوں کے مترادف عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں