33بلز بلڈوز کرنے والے کیا قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ ان کا پوشیدہ ایجنڈا کیا ہے؟ میاں نواز شریف
لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے 2018کا الیکشن چرایا،گزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین،اسٹیٹ بینک سمیت 33بلز بلڈوز کئے،کیا یہ قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ ان کا پوشیدہ ایجنڈا کیا ہے؟ کیوں انہوں نے ملک کو مزید پستی کی جانب دھکیلا؟ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لکھا کہ گزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین،اسٹیٹ بینک سمیت 33بلز بلڈوز کرنے والے کیا یہ قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ ان کا پوشیدہ ایجنڈا کیا ہے؟
Load/Hide Comments


