ملک میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد رہی اور اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 319 کیسز سامنے آئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں