لیویز فورس کی کاروائی, مسروقہ مال مویشی برآمد،ملزمان فرار
بولان:بالاناڑی کے علاقے دوسہ لاشاری میں نامعلوم الاسم چور ایک گھر سے پچاس کے قریب بھیڑ بکریاں ہانک کرلے جارہے تھے واقعہ کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی کی ہدایت پر بالاناڑی لیویز فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر مذکورہ چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسروقہ مال مویشی برآمد کرلیا جبکہ چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رفوچکر ہونے میں کامیاب ہوگئے انتظامیہ کے مطابق چوروں کا تعلق ضلع لہڑی سے تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی جان مال کوکو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتیں گے چوروں ڈاکوؤں کا کوئی علاقہ، نسل گھر نہیں ہوتا یہ ناسور ہیں انکا قلعہ قمع کرکے دم لیں گے تاکہ علاقے پر امن رہیں انہوں نے کہا کہ عوام الناس لیویز فورس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق بروقت لیویز کو اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انکا گھیرا تنگ کیا جاسکے۔


