بلوچستان میں کورانا وائرس کے 10نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کوروناوائرس 10نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین افراد کی تعداد32444ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کو روناوائرس کے575ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے10افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جس کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32444ہو گئی جبکہ70افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد67ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے11افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32020ہوگئی رپوٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں