پنجگور، سیکور ٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: بلو چستان کے ضلع پنجگور میں مشتبہ افراد اور سیکور ٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلو چستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران سر حدی علا قے میں سیکور ٹی فورسز کی گشت پر مامورپارٹی پر مشتبہ افراد نے بزدلانہ حملہ کیا جس کے دوران فائرنگ کے تباد لے میں سپا ہی جلیل خان ساکن ڈیرہ اسما عیل خان جاں بحق ہو گیا آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکور ٹی فورسز بلو چستان کے امن و استحکام کو خراب کر نے میں ملوث عناصر کو شکست دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں