کورونا وائرس، صوبائی کمیونیکیشن ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائر س کے پیش نظرایمرجنسی صورتحال میں آگاہی،رابطوں، معلومات تک رسائی کے حوالے سے صوبائی کمیونیکیشن ٹاسک فورس تشکیل دے دی، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کی جانب سے صوبے میں 16رکنی کورونا وائرس کمیونیکیشن ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر علی ناصر بگٹی ہونگے جبکہ ٹاسک فورس میں ڈاکٹر نعیم زرکون، پی ڈی ایم اے کے علی رضا کھوسہ، محکمہ تعلقات عامہ کے اسلم ناصر، محکمہ صحت کے حبیب الرحمن، شوکت بلوچ، عالمی ادارہ صحت کے داؤد ریاض، یونیسف کے اورنگزیب کمال، فلک ناز، محکمہ سماجی بہبود کے ناصر بلوچ، پی ایچ ای کے جاوید احمد، سیکرٹری ٹاسک فورس ذوہیب قاسم،سنیئر صحافی سلیم شاہد سمیت دیگر عالمی اور نجی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہونگے، ٹاسک فورس کورونا وائرس کے حوالے سے متعلقہ شعبہ جات میں ہم آہنگی،آگاہی پھیلانے،میڈیا کو معلومات تک رسائی،ہنگامی صورتحال میں رابطے سمیت دیگر امور سرانجام دیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں