گوادر دھرنا 9 ویں دن میں داخل،مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس شروع
گوادر(بیورورپورٹ) گوادر دھرنا 9 ویں دن میں داخل۔صوبائی وزیر سید احسان شاہ ، ظہور بلیدی اور مشیر پی ایچ ای لالا رشید ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں گوادر دھرنے سے متعلق اجلاس شروع .صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی اور صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشید دشتی گوادر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر گوادر صوبائی وزراء گو گوادر میں جاری دھرنے سے متعلق تفصیل سے آگاہ کررہے اجلاس میں کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین ڈپٹی کمشنر گوادر سمیت دیگر حکام شامل ہیں اجلاس میں گوادر میں جاری دھرنا اور دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ گوادر میں لوگوں کو ھر ممکن ریلیف فراہم کی جائے
Load/Hide Comments


