کوہلو، صحت کی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کے دعوے غلط، عوام بے یار و مدد گار

کوہلو:عوام کو صحت کے سہولیات دہلیز پر پہنچانے کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے ضلع کوہلو کے سول ہسپتال سمیت کئی سی ڈیز اور بی ایچ یوز میں ادوایات ناپید ہو گئے مریض رل گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ صحت کے عوام کو دہلیز پر صحت کے سہولیات فراہم کرنے کے دعوے صرف دعووں تک محدود راہ گئے ڈی ایچ کیو سمیت ضلع بھر کے مختلف سی ڈیز اور بی ایچ یوز میں ادوایات ناپید ہو گئے نجی کلینکوں میں مریضوں کا رش بن گیا پروائیٹ اور عطائی ڈاکٹروں کی بھی چاندی نکل آیا۔عوامی حلقوں نے وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو و دیگر حکومتی عہدیداروں سے اپیل کیا کہ موسمی بیماریاں عام ہو گئے ہیں فوری نوٹس لے کر ہسپتالوں میں ادویات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں