محکمہ پولیس کی جانب سے لاپتہ طلباء کے اطلاع کے حوالے سے اشتہار جاری، تعاون کی درخواست
کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی سے مبینہ لاپتہ طلباء کے بارے میں اطلاع کے حوالے سے محکمہ پولیس کی جانب سے اشتہارجاری کردیاگیااشتہارمیں دونوں مغویوں کی برآمدگی میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی سے مبینہ لاپتہ طلباء فصیح اللہ شاہ اور سہیل احمد کے حوالے سے اشتہار ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے جاری کیاگیا ایس ایس پی کے مطابق نامعلوم ملزم/ملزمان تین نومبرکودونوں اشخاص کویونیورسٹی کے بوائر ہاسٹل سے اغواء کرکے لے گئے تھے دونوں طلباء کے اغواء کے حوالے سے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ سی پی سی میں درج ہواتھا ایس ایس پی کی جانب سے جاری اشتہارمیں دونوں مغویوں کی برآمدگی میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


