سمیع بلوچ ایڈووکیٹ پر تشدد، وکلاء کا آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ :کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈووکیٹ اور کابینہ نے سمیع اللہ بلوچ ایڈووکیٹ پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر پولیس کا وکلا کے ساتھ ناروا رویہ اور دھمکیوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں سے غیر معینہ مدت تک کیلئے بائیکاٹ کیاجائے گا،پولیس کی جانب سے وکلا کے ساتھ ناروا رویہ اور دھمکیوں پر مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں،تعارف کے باوجود اہلکاروں کی جانب سے غیر مناسب رویہ اپنانا باعث افسوس ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ کوئٹہ بار نے سمیع اللہ بلوچ ایڈووکیٹ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے خلاف آج بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پیش ہونے سے بائیکاٹ کرتے ہیں،پولیس اہلکاروں کا وکلا پر تشدد اور غیر مناسب رویہ اپنے جیسے فعل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،پولیس کا وکلا کے ساتھ رویہ کا یہ عالم ہے تو پھر عام عوام کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا کیا رویہ ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ وکلا کی جانب سے تعارف کے باوجود پولیس کا ناروا اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،سائنس کالج اور سلیم کمپلیکس کے ساتھ موجود اہلکاروں اور ژوب میں پولیس اہلکار کی وکیل کو فون پر دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کا وکلا کے ساتھ ناروا رویہ اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں سے غیر معینہ مدت تک کیلئے بائیکاٹ کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں