وزیراعلیٰ بلوچستان کا تمپ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

کو ئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے فائیرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عنا صر کے آلہ کار بلوچستان کے امن و ترقی کے عمل کو روکنے کی لیے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں اور دہشت گردوں کا اصل ہدف بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو کسی طور متاثر نہیں ہونے دیا جائیگا اور دشمن کے ہر حربے کو ناکام بنایا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم سب شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ملک اور قوم کے لیے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں