صومالیہ میں خودکش دھماکا،8افراد ہلاک

موغادیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں خودکش دھماکے میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موغادیشومیں خودکش بمبارنے بارودسے بھری گاڑی اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ امدادی کارکنوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں