بلوچستان میں صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کردار ادا کرے،مولاناقادر لونی
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی نے کہا کہ بلوچستان میں صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کردار ادا کرے صنعتوں کے قیام سے احساس محرومی، استحصالی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا صوبے کی معیشت کو تقویت مل جائینگیانڈسٹریز کے قیام سے نوجوانوں کوروزگار کے مواقع مل جائینگے اور صوبہ میں بے روزگاری جیسے سنگین مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور خصوصا مغربی روٹ کے لحاظ سے ماضی میں وفاق نے بلوچستان کو نظرانداز کیا سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان کو ایک نئی جہت اور نئے وڑن سے معاشی اور ترقی کو موثر انداز میں فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کی شراکت داری کے بغیر ترقی ممکن نہیں مغربی روٹ اور صوبے میں مختلف زون کو یقینی بنیایا جائے تاکہ صوبے کی عوام اپنے وسائل،افرادی قوت سے استفادہ حاصل کر سکے ان زونزمیں نئی انڈسٹریز کے قیام کے لئے حکومت اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا تھا جس کے باعث نوجوان مایوسی کے شکار تھے موجودہ وفاقی حکومت سے صوبے کی نواجون پرامید ہے حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حق تلفی ہمیشہ ایک منظم انداز میں ہوئی ہے اب گودار میں مقامی اقوام کا استحصال کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے حقوق پر توجہ دیا جائے۔


