شیخ زید ہسپتال کو عوام کے لیے بند کرنا قبول نہیں، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری‘ ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی‘ نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ جوائنٹ سیکرٹری غفور سرپرہ‘ لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی‘ سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل پر مشتمل پارٹی نے وفد گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال کے ڈائریکٹر منظور بلوچ و دیگر حکام سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے شیخ زید ہسپتال کے چار وارڈز کو کرونا وائرس سے ممکنہ مریضوں کے لئے مختص کرنے سے تفصیلا حال احوال کیا اوراپنی تشویش سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت عجلت میں فیصلے کر رہی ہے کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے کوئٹہ شہر سے دور ہسپتال کے قیام کے بجائے کوئٹہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں وارڈز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو ہر لحاظ سے خطرناک عمل ہے یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حکومت وقت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام وائرس کو کنٹرول کرنے کی بجائے دانستہ طورپر پھیلانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں جس سے عوام ذہنی کوفت سے دوچار ہو چکے ہیں اپنی کوتاہی اور وائرس کے نام پر کی جانے والی کرپشن کو چھپانے کیلئے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت شیخ زید ہسپتال‘ سول ہسپتال‘ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال‘ بی ایم سی ہسپتال‘ بے نظیر ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ایک ایک وارڈ کو مختص کرنے کی بجائے وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے شہری آبادی سے دور علاقے میں ہسپتال کا قیام عمل میں لاتی تاکہ اس وائرس سے عوام کو بچایا جا سکتا مگر حکومت وائرس کو غنیمت سمجھ کر کرپشن کرنے کے راستے ڈھونڈ رہی ہے حکومتی نااہلی پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کریں گے دستیاب وسائل کے تحت حکومتی نااہلی پر آواز بلند کرتے ہوئے جہدوجہد کریں گے شیخ زید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ‘ سرجری‘ ٹی این ٹی‘ میڈیسن وارڈ کو کرونا وائرس کیلئے خالی کر کے دیگر مریضوں کیلئے بند کرنا سریاب و ملحقہ علاقوں کے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے حکمران ہسپتال کو بند کرنا چاہتی ہے یہ ہسپتال ایسے جگہ پر واقعہ ہے جہاں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع کے عوام علاج کی غرض سے آتے ہیں مگر عوام سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں بی این پی اس فیصلے پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کریں گے حکومت فوری طور پر صوبے اور کوئٹہ کے عوام کی حالت زار دیکھ کر الگ سے جگہ کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کرے جہاں عوام شہریوں کی آمدورفت نہ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں