کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ فیز ٹو اور تھری پر کام کا آغاز کل سے شروع ہوگا
کوئٹہ :کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے فیز ٹو اور تھری پر کام کا آغاز آج سے ہوگا،رن وے کی توسیع کا کام آٹھ ماہ سے ایک سال تک مکمل ہوسکے گا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق آج سے شروع ہونے والے توسیع منصوبے پر کام کے دوران سول ایوی ایشن نے کوئٹہ ائیرپورٹ کے رن وے کو ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیاہے کوئٹہ آنے والی پرواز وں کو متبادل رن وے پر اتارا جائے گا،حکام کے مطابق متبادل رن وے پر پروازیں دن کے اوقات میں اتر اور جاسکیں گی، دوسری جانب ائیر لائنز حکام کے مطابق رات کے اوقات میں کوئٹہ آنے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے پی آئی اے کی جانب سے تاحال پروازوں کی منسوخی بارے فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments


