اپوزیشن جماعتیں اور کچھ نادان دوست بی اے پی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،جام کمال
کوئٹہ (انتخاب نیوز)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اور کچھ نادان دوست بی اے پی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی ایک نئی جماعت ہے اور اس کے مسائل بھی دوسری جماعتوں کی طرح ہے۔ ہم نہبھولیں کہ یہ ایک نئی پارٹی ہے اور اس کے اندر معاملات اور مسائل بھی ہونگے اورحل بھی ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ آئیں گے اور جائیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں اور نادان دوست ہیں جو اسے نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔
Load/Hide Comments


