ایرانی بلوچستان میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق

سراوان: ایرانی بلوچستان میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق ایرانی بلوچستان کے علاقے سراوان میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے، مقولین کی شناخت شاہ بخش،محمد علی،عطاء اللہ اوررحمن کے نام سے ہوئی، فورسز کے مطابق مذکورہ افراد منشیات کے سمگلر تھے جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، ایرانی بلوچستان میں ایسے واقعات کا رونما ہونا کئی عرصے سے جاری ہے گزشتہ جمعہ کو فائرنگ کے تبادلے میں جاسم بامری نامی شخص جاں بحق جبکہ 3سکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں