وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی یکم دسمبر کو بولان میل کا افتتاح کرینگے
کوئٹہ:وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی یکم دسمبر کو بولان میل کا افتتاح کرینگے جو بلوچستان کے عوام کیلئے ایک تحفے سے کم نہیں ہے واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پورے ملک میں ریلوے کے بیشتر ٹرینوں کو بند کردیا گیا تھا ا س دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کوئٹہ ایکسپریس کو بھی بند کردیا گیا تھاجس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یکم دسمبر2021کو وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین سینیٹر محمد قاسم،سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹر سعد ہاشمی، سینیٹر مرزامحمد آفریدی ودیگر سینیٹر کوئٹہ میں بولان میل کی دوبارہ روانگی کے موقع پر تقر یب میں شرکت کرینگے تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور صوبائی وزراء کی شرکت بھی متوقع ہے 2برس سے بولان میل بند ہونے کے سبب کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافروں کو مجبوراً کوچز پر سفرکرنا پڑتاتھا اب جب بولان میل کی دوبارہ روانگی سے بلوچستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے بلخصوص سبی، سکھر، شکارپور، حیدرآباد، شیداد کوٹ سمیت دیگر علاقوں کو جانے والے مسافروں کو اب ٹرین کی سفر سے فیضیاب ہونگے۔


