ڈاکٹر کہور خان تعصب سے پاک ہر شخص سے محبت کرنے والے انسان تھے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین، نیشنل پارٹی کے نومنتخب سیکرٹری ریسرچ و ایڈوکیسی، ممتاز دانشور ڈاکٹر کہورخان کی ناگہانی و بے وقت موت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے وفات کو صوبے کی ترقی پسند سیاست، روشن خیال طبقوں نیشنل پارٹی، اور مرحوم کے اہل خانہ کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کہور خان ایک ہمدرد ہر قسم کے تعصب سے پاک ایسے انسان تھے جو ہر فرد سے ہمدردی اور محبت کرتے تھے انکے انتقال کی وجہ سے صوبے کے عوام یہاں آباد اقوام ایک بڑے دانشور اور سیاسی رہنما سے محروم ہوئے مرحوم زمانہ طالبعلمی سے ترقی پسند سیاسی نظریات کے پرچارک کی حیثیت سے جدوجہد میں لگے ہوئے تھے انھوں نے جو زمہ داری سنبھالی اسے نہایت ایمانداری خلوص اور نیک نیتی سے نبھایا انکا خلا مدتوں تک پر نہیں کیا جاسکتا بیان میں مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے نیشنل پارٹی اور انکے اہل خانہ و پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔


