بلو چستان میں کورونا وائرس کے 8نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس کے 8نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 32471ہو گئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5اضلاع سے کو روناوائرس کے395ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8فراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جس کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32471ہو گئی ہے جبکہ 92فراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے5افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32055ہوگئی صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد57ہے جن میں سے5ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے5افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع2.03فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے359اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں