اسرائیل، نیتن یاہو کا حریف سے گٹھ جوڑ کامیاب،درسری مرتبہ وزیر اعظم بن گئے

تل ابیب:اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ملک میں طویل عرصے سے جاری سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام کو ختم کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے سیاسی حریف بینی گینٹز کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے ایک بار پھر وزارت عظمی کا اہم عہدہ حاصل کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ملک میں طویل عرصے سے جاری سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام کو ختم کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے سیاسی حریف بینی گینٹز کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے ایک بار پھر وزارت عظمی کا اہم عہدہ حاصل کرلیا۔ بینجمن نیتن یاہو دسمبر 2018 سے نگران وزیر اعظم کی خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اسرائیلی قوانین کے مطابق جب تک منتخب وزیر اعظم عہدہ نہیں سنبھالتا، تب تک سابق وزیر اعظم ہی وزارت عظمی کی ذمہ داریاں نبھا سکتا ہے۔نیتن یاہو کی منتخب وزیر اعظم کی مدت دسمبر 2018 میں ختم ہوگئی تھی اور اسرائیل میں اپریل 2019 میں انتخابات بھی کرائے گئے تھے مگر انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی تھی۔بعد ازاں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اتحادی حکومت بنائے جانے پر اتفاق نہ کیے جانے کے بعد ستمبر 2019 میں ایک ہی سال میں دوبارہ انتخابات کرائے گئے مگر ان انتخابات میں بھی کسی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہ کی تو ملک میں تیسری بار انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا۔اور پھر مارچ 2020 میں ڈیڑھ سال کے دوران اسرائیل میں تیسری بار انتخابات کرائے گئے مگر اس بار بھی کسی بھی سیاسی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہ کی اور پھر کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے منتخب حکومت بنانے کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا۔مارچ 2020 میں ہونے والے انتخابات میں کسی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی تھی مگر نیتن ہاہو نے حکومت بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں