فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی محتاط

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کرونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی احتیاط شروع کردی۔ملک میں کرونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم عمران خان کوملک میں مختلف شخصیات چیک دے رہی ہیں پہلے وزیراعظم عمران خان خود چیک وصول کرتے تھے اور اس موقع پر تصویر بھی بنتی تھی لیکن آج اس میں تھوڑی سی تبدیلی آئی ہے، آج جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں وزیراعظم نے امدادی چیک خود وصول نہیں کیا بلکہ چیک دینے والوں نے چیک کو وزیراعظم کے سامنے ٹیبل پر رکھا ، وزیراعظم نے چیک کو ہاتھ نہیں لگایا۔وزیراعظم عمران خان سے چیف ایگزیکٹو آئی ایف ایف سی او پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ لیاقت علی چوہان نے منگل کے روز ملاقات کی،انہوں نے وزیراعظم کو وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 2 کروڑ روپے کا چیک پیش کیاقبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بیسٹ وے سیمنٹ کے ڈائریکٹر فنانس عرفان اے شیخ نے منگل کو ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق عرفان اے شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کےلئے پیش کیا۔ اس رقم میں سے 10 کروڑ روپے بیسٹ وے فاونڈیشن کی جانب سے،10 کروڑ یونائیٹڈ بینک جبکہ 50 لاکھ عرفان شیخ نے اپنے اور اپنے خاندان کی جانب سے ریلیف فنڈ کےلئے عطیہ کئے ہیں۔
یونائیٹڈ بینک اور عرفان شیخ کے جذبے کو سراہا


