پروفیشنل لائرز گروپ کی کامیابی بلوچستان کے وکلاء کا اپنے ساتھیوں و قیادت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخاب برائے سال-22 2021 میں پروفیشنل لائرز گروپ کی مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیشنل لائرز گروپ کی کامیابی بلوچستان کے وکلاء کا اپنے ساتھیوں و قیادت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے جس قیادت کی روح رواں باز محمد کاکڑ شہید و کارواں کے نوجوان خون کی آبیاری میں عسکر اچکزئی شہید سمیت کئی ساتھیوں و دوستوں کی قربانی شامل ہے تاہم اس کامیابی کے باوجود ہمیں خود احتسابی کے تحت اس امر پر ضرور غور و فکر کرنی چاہیے کہ ہمیں بلوچستان بار کونسل و کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے بعد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخاب میں بھی کوئٹہ شہر سے مطلوبہ کامیابی نہ مل سکی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ اگر بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں ہم بار کونسل میں 2005 میں اپنی کاوشوں سے اندرون بلوچستان کی کئی نشستیں تشکیل نہ دیتے اور علاقائی سطح پر وکلاء کی رہنماء و نمائندگی کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا نہ کرتے تو آج ہم کوئٹہ کے بل بوتے پر کامیابی کی منزل حاصل نہ کرسکتے حالانکہ پروفیشنل لائرز گروپ کی طاقت اندرون بلوچستان رہا ہے لیکن عدلیہ و انتظامی عہدوں،لاء افسروں،ٹریبونلز سمیت شہد وکلاء و خاندانوں و بچوں کے علاوہ بیرون تعلیم و تربیت کے لئے لازوال خدمات کی ثمرات میں کوئٹہ سب سے زیادہ حصہ دار رہا ہے اس کے برعکس اندرون بلوچستان کی نمائندگی ہر سطح پر عدلیہ و لاء افسروں سمیت ٹریبونلز میں تقرریوں کے اندر آٹے میں نمک کے برابر ہے اس کے باوجود پروفیشنل لائرز گروپ کو کوئٹہ سے ممکنہ پزیرائی نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے جس سے ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ماضی میں شہید رہنماؤں کے اصولوں کو مد نظر اور اس کے اندر کردار ادا کرنے والے سینئر تجربہ کے حامل دوستوں کی رہنماء تجربات سے فائدہ اٹھا کر کوئٹہ کے وکلاء سے روابط و قربت کو موثر طور پر آگے بڑھانے چاہیں اس امر کا خیال رکھنا ہوگا حالیہ کامیابی فرد واحد کی نہیں بلکہ اجتماعی قیادت و کارکنوں کی محنت و جذبہ کی مرہون منت اور اعلی کردار کے امیدواروں کی صلاحیتوں و مقبولیت کا ثمر ہے انہوں نے کہاکہ جہاں ہمارے امیدوار صدرعبدالمجید کاکڑ،راشد الرحمن نائب صدر اور جنرل سیکریٹری حاجی منظور بنگلزئی و جوائنٹ سیکریٹری صابرہ کانسی،فنانس سیکریٹری عمران کاکڑ اور لائبریری سیکریٹری عبدالعزیز اچکزئی تسمیت دیگر ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں وہاں اس کامیابی کو اجتماعی کاوشوں و جدوجہد کا شاخصانہ سمجھتے ہیں جس میں پاکستان بار کونسل کے رکن منیراحمد کاکڑ،بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین و چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی و ممبران قاسم گاجیزئی،ایوب ترین،راحب خان بلیدی،امان اللہ کاکڑ کے علاوہ پروفیشنل پینل کے قائدین سلیم خان لاشاری،عبدالغنی خلجی،نصیب ترین،نادر چھلگری،عبداللہ کاکڑ،عبدالخیر اچکزئی،عبدالولی ناصر و سردار ہلیمی سمیت تمام رہنماؤں کی شبانہ و روز مشقت کا مرہون منت ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے ہمیں توقع ہے اس کابینہ میں شامل دوسرے گروپ کے تینوں نائب صدور باہمی اتفاق رائے سے وکلاء کے مسائل کے حل،آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی،بنچ و بار کی آزادی و وکلاء کے عزت نفس و کے تحفظ،وقار کی بلندی،علمی استعداد کو بڑھانے روزگار کے مواقع،عدلیہ میں ججوں کی تقرری میں صاف شفاف،میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں،لاء افسروں کے لئے تجربہ گار وکلاء کی غیر سیاسی سطح پر تعیناتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں