بیلا، بس ٹرمینل کی تعمیر تعطل کا شکار،بھاری رقم ڈوب جانے کا خدشہ

بیلہ؛11کروڑ روپے لاگت سے بس ٹرمینل کی تعمیر تعطل کا شکار زیر التوا تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف ٹھیکیدار کی غلط منصوبہ بندی سے بھاری رقم ڈوب جانے کا خدشہ ٹھیکیدار سے پوچھنے والا کوئی نہیں تفصیلات کے مطابق بیلا میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے بس ٹرمینل کی تعمیر کا کام پچھلے کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں کو ملنے والی معلومات کے مطابق تعمیراتی کام ایک ناتجربے کار ٹھیکیدار کے زمے ہے جو تعمیرات سے بلکل واقف نہیں اور نہ ہی کوئی تجربہ رکھتا ہے ٹھیکیدار کی غلط منصوبہ بندی کے سبب اب تک تعمیراتی کام میں بڑی رقم ضائع کی جاچکی ہے بتایا جاتا ہے کہ پورے تعمیراتی کام میں تین سوتر کا سریا استعمال کیا گیا جبکہ ورک شیڈول میں چار سوتر کا سریا شامل ہے تعمیراتی کام میں ایک دن بھی مکسچر مشین استعمال نہیں کی گء سمیت ورک ہاتھ کی تھالیوں کے ذریعے کیا گیا عوامی حلقوں نے اس امر پر گہر ی تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ تعمیراتی کام کی نگرانی محکمہ بی اینڈ آر کے ایس ڈی او (بلڈنگز)کے پاس ہے مذکورہ ایس ڈی او مبینہ طور پر ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال میں برابر کا شریک بتایا جاتا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیلا بس ٹرمینل کے زیر التوا کام اور ناقص میٹریل کے استعمال کی شفاف تحقیقات کروائی جائے اور ایس ڈی او بی اینڈ آر (بلڈنگز)و ٹھیکیدار کا نوٹس لے کر بھاری رقم مزید ضائع ہونے سے بچائی جائے اور عوامی منصوبے کو جلد مکمل کروانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں