پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا

تفتان :چیئرمین سینیٹ آف پاکستان حاجی محمد صادق سنجرانی کی کوششوں کے بعد پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر نادرا کی ٹیم نے تفتان کا دورہ کیا نادرا کی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چاغی زون غازی انور، انٹیلیجنس آفیسر غلام مصطفی خان و دیگر شامل تھے۔ ٹیم نے تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کی نشاندہی شدہ جگے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی تفتان کے جنرل سیکرٹری آصف بلوچ، نائب صدر میر بلال محمد حسنی آفس سیکرٹری عبدالحکیم یار محمد زئی بی اے پی کے رہنما میر دین محمد برہانزئی بھی موجود تھے عوامی حلقوں نے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رخشاں ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کی کوششوں کو سراہا یہ ایک عوامی مسئلہ تھا اس سینٹر کی منظوری سے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا نادرا حکام کے مطابق کچھ دنوں میں نادرا سینٹر تفتان میں فعال ہوکر کام شروع کریں گی یاد رہے کہ اس پہلے یونین کونسل تفتان کے لوگ شناختی کارڈ بنانے کے لیے نوکنڈی جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں