الیکشن کے وقت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پوراکرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ضیاء لانگو
کوئٹہ:صوبائی مشیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ عوام کے ساتھ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،قلات تا پندران وایا کپوتو 65کلومیٹرروڈ کی تعمیر شروع ہوگئی ہے جس کی تکمیل سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ ہم نے 2018ء کے دوران انتخابی مہم میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انتھک محنت اور کوششوں کے بعد قلات تاپندران وایا کپوتو تک 65کلومیٹر روڈ کی تعمیر کاکام شروع ہوگیاہے جس کی تکمیل سے علاقے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
Load/Hide Comments


