این ڈی ایم ترقی پسند اور قوم پرست سیاسی جماعت ہے،نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنما ء احمد جان خان، مرکزی آرگنائزر کمیٹی کے ممبر ہاروں خان بازی،سید عنایت اللہ شاہ، رحمت خان وطن پال نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پشتونخوا وطن اور ملک کی جمہوری، ترقی پسند اور نیشنلسٹ سیاسی پارٹی ہے جو نہی حالات اور تقاضوں کے مطابق محکوم اقوام و عوام کی قومی، جمہوری، آئینی اور انسانی و شہری حقوق و اختیارات کی حصول کیلئے قائم ہوئی ہے جو مصلحتوں اور سمجھوتوں اور ذاتی و خاندانی مفادات کی کمزوریوں سے پاک ہے لہذا ہم باشعور سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ موروثی و روایتی اور سیاسی اشرافیہ پر مشتمل پارٹیوں کی اجارہ داری سے نکل کر حقیقی جمہوری سیاسی پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتوں اور سیاسی تجربے کو بروئے کار لائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیاوی میں سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے مبارز دمڑ،نظام الدین نظامی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سراج کاکڑ،عبیداللہ دومڑ،سردار ثنااللہ، ضیا الدین، عدنان خان، عثمان خان، شیخ وزیر شاہ، سید محمد، دین محمد، تاج محمد، کاشف خان، عبدالرحمن، عبدالولی،انور خان، حمید اللہ، محب اللہ اور قیوم نوریز نے این۔ڈی۔ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔مقررین نے کہا کہ حقوق و اختیارات کا حصول اور محکوم و محرومی سے نجات اور عوام کیلئے خوشحال و ترقی یافتہ زندگی کا قیام مورثی و خاندانی روایتی سیاسی پارٹیوں کے ذریعے ممکن نہیں۔کیونکہ اس قسم کی سیاسی پارٹیاں خاندانی جاگیر بن چکی ہیں جو قوموں و عوام کے بجائے اپنی خاندانی مفادات کیلئے سیاست کو بطور پیشہ کررہے ہیں۔جس کیلئے عوام کے حقوق اور سیاسی اصولوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے اور ان سیاسی پارٹیوں کی ان کمزوریوں کی وجہ سے ملک کی سیاست اور پارٹیاں تنزلی اور زوال کا شکار ہیں جس سے استعماری و آمرانہ اور عوام دشمن قوتوں کو طاقت ملی ہے اور عوام موجودہ اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں