سیندک کے ذخائر کو دن رات ایک کرکے کوڑیوں کے دام بیچ دیا گیا،بی این پی

دالبندین:بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی نے اپنے ایک بیان میں ریکوڈک جیسے میگا پروجیکٹ کے فیصلوں کو اسلام آباد میں ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو ہمیشہ بے دردی سے لوٹ کر بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کیے گئے معدنی وسائل سے مالا مال امیر ترین خطہ بلوچستان کے لوگوں کو ہمیشہ انکے اپنے وسائل سے محروم کرکے فیصلے ہمیشہ اسلام آباد میں کیے جاتے ہیں جسکی بلوچستان نیشنل پارٹی کسی صورت اجازت نہیں دیں گی کیونکہ سیندک کے ذخائر کو دن رات ایک کرکے کوڑیوں کے دام بیچ دیا گیا اب ریکوڈک جیسے معدنی وسائل سے مالا مال پروجیکٹ کو بھی کوڑیوں کے دام بیچ کر بلوچستان کے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر فیصلوں سے محروم رکھا جا رہا ہے حالانکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد فیصلوں کا اختیار صوبوں کے پاس ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں ہمیشہ حکومت ان نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں دیئے جاتے ہیں جنہیں صرف کرسی اور کرپشن سے لگاؤ ہوتا ہے اور انہیں بلوچستان کے ساحل و سائل سمیت دیگر معاملات کا فکر تک نہیں رہتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحد جماعت ہے جنہوں نے ہر وقت استحصالانہ پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھایا ہے اور گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے اراکین نے ریکوڈک معاملے پر آواز اٹھا کر یہ ثابت کردیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے وسائل کے تحفظ کیلئے کسی صورت خاموش نہیں رہیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں