وزیراعظم سے ملاقات کے 30 گھنٹے بعد علامات ظاہر ہوئیں، فیصل ایدھی

کراچی :ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات کے 30 گھنٹے بعد علامات ظاہر ہوئیں، جس وجہ سے ٹیسٹ کرایا گیا،لگتا ہے وائرس کراچی سے میرے ساتھ آیا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے30گھنٹے بعدعلامات ظاہر ہوئی، بخار،سرمیں درد محسوس ہورہا تھاجس پر ٹیسٹ کرایا گیا، لگتا ہے وائرس کراچی سے میرے ساتھ آیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں لیاری سے تعلق رکھنے والے ورکرمیں وائرس تھا، گلوز بھی پہنے ہوئے ہوں تو بھی کورونا ہوجاتا ہے، کورونا بزرگ افراد کیلئے بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے،رپورٹ آنا باقی ہے، ہماری فاؤنڈیشن کے دنیا بھر میں سینٹرز کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعداورمیرادونوں کا کوروناٹیسٹ ہواہے، احتیاط توبہت کی ہے پتہ نہیں کوروناکہاں سے لگ گیا۔


