دکی، نادرا انچارج کی نااہلی، عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا
دکی:انچارج نادرا دکی روزی خان ترین کی نااہلی کی وجہ سے شناختی کارڈ کے حصول میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔عوام کو نادار کی نااہل آفسیر کی وجہ سے دو دوبار شناختی کارڈ جمع کرنا پڑرہے ہیں۔شناختی کارڈ کے ساتھ عوام کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات نکاح نامہ لیٹ سٹام گمشدگی حلفیہ بیانات جمع کرنے کے باوجود گم کردئیے جاتے ہیں سائلین کو ایک ایک دستاویز دو دوبار جمع کرنا پڑ رہا ہے۔محمد ناصر خان نامی شخص نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چالیس دن قبل فیس جمع کرکے اہلیہ کی شناختی کارڈ شادی شدہ کرنے کے لئے جمع کی۔شناختی کارڈ کے ساتھ تمام دستاویزات اور نکاح نامہ بھی جمع کیا مگر آج شناختی کارڈ موصول ہونے پر میری اہلیہ کے شناختی کارڈ میں شوہر کے بجائے ولدیت درج تھی۔جسکی وجہ سے اب ایک بار پھر میں نے فیس جمع کرکے نکاح نامہ جمع کی ہے۔ جبکہ شہری جہانگیر خان نے بتایا کہ میں نے اپنی ہمشیرہ کا شناختی کارڈ آٹھ اکتوبر کو جمع کرکے تمام دستاویزات لیٹ سٹام اور نکاح نامہ بھی جمع کیا تھا۔مگر دومہینے میں متعدد بار نادرا کا چکر لگانے کے بعد آج ہمیں بتایاگیا کہ آپکی ہمشیرہ کا شناختی کارڈ لیٹ سٹام جمع نہ ہونے کی وجہ سے پرموننیٹ ریجکیٹ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ نادرا عملے کی نااہلی کی وجہ سے ہمارے شناختی کارڈ کے ساتھ لیٹ سٹام سکین کرکے اسلام آباد نہیں بھیجا گیا تھا جسکی وجہ سے ہمارا شناختی کارڈ مسترد ہوگیا ہے۔جسکی ذمہ دار انچارج نادرا دکی اور دیگر عملہ ہے جوکہ لوگوں کے دستاویزات گم کردیتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب نادرا میں سفارش پر لوگوں کے کام ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ نادرا آفیسر سے اس سلسلے میں بات کرنے پر وہ غصہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ نادرا آفسیر کی نااہلی کی وجہ سے دو ماہ بعد بھی ہمیں شناختی کارڈ نہ ملنا ظلم ہے۔نادرا دکی کا انچارج لوگوں کو مختلف بہانوں کے ذریعے تنگ کرتا ہے انہوں نے ڈی جی نادرا اور چیرمین نادرا سمیت ڈپٹی کمشنر دکی سے مطالبہ کیا ہے کہ نادار آفسیر کو فوری طور پر دکی سے ٹرانسفر کرکے تحقیقات کی جائیں۔


