پنجگور میں پانچ دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا
پنجگور:پنجگور میں پانچ دن سے جاری احتجاجی دھرنے کو آج ختم کردیا گیا پنجگور حق دو تحریک کے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا شاہ حسین نے آج دھرنے میں پارٹی کے کارکنان اور دیگر حمایتی شخصیات واجہ کریم جان میر ظہور بھٹو ناصر بلال نیو کمپلیکس چتکان بازار کے لال دوست ملا فرہاد ذاکر شاہ نواز زہری ودیگر کے مشورے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کے دھرنے کو آج بائیس دن ہونے کو ڈپٹی کمشنر سے لیکر وزرا اور وزیر اعلی تک کے نوٹیفکیشن اعلانات کو نظر انداز کرنے سے واضح ہوتا ہے صوبائی حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے ایک طرف مذاکرات کے دعوت دوسری جانب دھرنے کو بزور طاقت ختم کرنے کی تیاری انہیں سمجھنا چاہیے دنیا میں کوئی بھی تحریک بازوئے طاقت سے ختم نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ختم کئے جاسکے ہیں انہوں نے کہا ہے ریاست کی جانب سے گوادر میں 5500 پولیس ہلکار بھیجنے کا مقصد عوام کی جمہوری آئینی حقوق دینے سے انکاری ہیں اور وہ مولانا ہدایت الرحمان کے احتجاجی دھرنے کو کچلنے کیلئے بھاری تعداد میں نفری بھیج رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور احتجاجی دھرنے کا مقصد ہی بے روزگاری مہنگائی بارڈر بندیش مولانا ہدایت الرحمان کی حمایت لاپتہ افراد کی بازیابی تھی انہیں قائم رکھنے کیلئے اس وقت مولانا کے دھرنے کو بھر پور انداز میں تقویت دینا انتہائی ضروری ہے ہم نے مشترکہ مشورہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جس طرح ریاست دھرنے کو کچلنے کی تیاری کررہی ہے ہمیں بھی مولانا ہدایت الرحمان کی دھرنے کو مظبوط بنانے کیلئے احتجاجی کیمپ ختم کرکے کل پنجگور سے کافلے کی صورت میں گوادر جائیں گے اس کے بعد اگر پھر بھی یونہی ظلم جاری رہا مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو احتجاج کا طریقہ کار کا آگے لائحہ عمل سوچیں گے۔


