تفتان، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اجتماعی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

تفتان:پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں کرونا وائرس سے بچا کے لیے اجتماعی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں لیویز انتظامیہ کے ساتھ مختلف جگہوں میں لوگوں کو ویکسین کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی کی خصوصی ہدایت پر پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی، دفعدار شہک بلوچ کی زیر نگرانی میں کوویڈ 19 سے بچا کے لیے تفتان کے مختلف جگہوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے مزدور و دیگر افراد کو کرونا وائرس کے ویکسین لگوانا شروع کیا گیا اس موقع پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کر خود کو کرونا وائرس سے بچا کی ویکسینیشن کر دی لوگوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا اس دوران بازار کے مختلف ایریاز میں بھی لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تاکہ لوگ اسی طرح خود کو ویکسین کر کے محفوظ رکھیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس وائرس سے بچایا جاسکے رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی نے کہا کہ یہ ویکسین کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا جب تک تفتان کے تمام لوگ ویکسینیٹڈ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں