تعلیم کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے، بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس
کوئٹہ:بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام کوہٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس نے یکساں نصاب کے نام پر سیاسی نعرے کو مسترد کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے تعلیم کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن نجی تعلیمی اداروں کے خلاف تعلیم دشمنی سے باز آجائے بصورت دیگر نجی تعلیمی ادارے بی ای ایف کے خلاف سخت ترین احتجاج کرے گی کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ ہشتم بورڈ جو نقل کے فروغ کا طریقہ واردات ہے جس سے ہمارے بچوں کا مستقبل تبا کیا جارہا ہے لہذا فوری طور پر ہشتم بورڈ امتحان کو فی طور پر ختم کرے اور حالیہ ہشتم بورڈ امتحان کے رزلٹ کو منسوخ کرے گرینڈ الائنس اس نتاہج کو تسلیم نہیں کرے گی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا منعقد ہوا کانفرنس میں سندھ،لاہور،پنجاب خیبر پشتونخوا،آزاد کشمیر اور بلوچستان بھر کے مختلف اضلاع سے نمائندوں نے شرکت کی،کانفرنس سے،ملک ولی کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی نسیم الرحمان ملاخیل،گل نبی موسی زی،نذر حسین،سید مشتاق بخاری،صدیق مشوانی،جمیل کرد،مظہر محمود،عزیز اللہ کاکڑ،حق نواز شاہ،نقیب اللہ،امان اللہ مینگل،عابد ناصر،حضرت علی کوثر جعفر خان کاکڑ،حاجی سلیم ناصر،ملک رشید کاکڑنے خطاب کیا،گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر بڑیچ نے کانفرنس کا ایجنڈا اور تفصیلات پیش کیں۔


