گوادر یونیورسٹی کے ہاسٹل پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا‘ ترجمان

گوادر(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف گوادر کے ہاسٹل پر سیکیورٹی فورسز کے چھاپے اور طلبہ کی گرفتاری کی خبر من گھڑت اور جھوٹ ہے۔ ترجمان یونیورسٹی آف گوادر۔یونیورسٹی آف گوادر کے ترجمان نے اپنے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کردہ خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر کی رات یونیورسٹی کے ہاسٹل کا گھیراؤ کرکے ایک طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا کر اغوا کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے لہذا بنا تصدیق خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں