پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے کوئی ٹولہ نہیں، شازیہ مری

اسلام آباد:شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے کوئی ٹولہ نہیں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرنے والے نے کتنی نوکریاں دیں؟

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی سے ہر پاکستانی پریشان ہے، دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم پاکستان میں مہنگی ہو رہی ہے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ یہ نالائق لوگ نہیں بتاتے کہ ٹیکس کیوں بڑھا ہے، 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ کو نوکریاں کہاں ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ انرجی اور خام مال کی درآمد میں اضافہ ہوا، خام مال میں اضافہ اچھی بات ہے جس سے صنعتیں چلتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئیگی۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ویکسین کی درآمد عالمی بینک اور اے ڈی بی کی فنڈنگ سے ہورہی ہے۔مشیر تجارت عبدارزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں برآمدات 2.9 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر آئیں، ماہ دسمبر میں 3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں