رات کی لوڈ شیڈنگ سے چوری اور ڈکیتی کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جے یو آئی

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان اپنے بیان میں کہا ہے کہ شالدرہ اور گرد و نواح میں رات کی لوڈ شیڈنگ سے چوری اور ڈکیتی کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ایک ماہ سے جاری رات کے وقت 3 بجے سے صبح 6 بجے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جرائم پیشہ افراد بھرپور فائدہ اٹھا عوام کو لوٹ رہے ہیں دوسری جانب پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ چوری کی وارداتوں میں اضافے سے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے کیوں کہ بہت سے علاقہ مکین گاڑیوں کی بیٹریوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے جبکہ منشیات فروشوں نے بھی اپنا کاروبار زور و شور سے شروع کر رکھا ہے کیونکہ رات کے وقت لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہر طرف تاریکی پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے چوریاں اور منشیات کا کاروبار گرم ہو جاتا ہے علاقہ مکین چوروں کے ہاتھوں لوٹنے کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو گئیہیں۔ انتظامیہ نے بھی علاقہ مکینوں کو چوروں اور منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جمعیت علماء اسلام کے ترجمان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شالدرہ اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ علاقہ مکین سوکھ کی سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں