ملک میں کورونا وبا سے مزید 10 مریض جاں بحق، 336 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 مریض انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 944 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 336 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments


