کوئٹہ،ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال، صفائی کا نظام ابتر

کوئٹہ:کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر میں صفائی کا نظام ابتر ہوگیا، احتجاجی ملازمین تنخواہیں کی ادائیگی کے لیے بضد ہیں۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال پندرہویں روز بھی جاری رہی، ہڑتال کے باعث شہر میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک تنخواہیں ادا اور مستقل نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے رات گئے اچانگ شہر کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی تنخوائیں جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہر کی صفائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں