وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت نئی صوبائ حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس شروع ، کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں 21 پوائینٹس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبائی وزراء کا خیر مقدم کیا گیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساتھیوں کے اعتماد پر انکا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے قائد ایوان منتخب کیابلوچستان کی ترقی کے لیۓ ملکر ایک ٹیم کے طور ہر کام کرینگے۔صوبے اور حکومت کی ترقی اور نیک نامی کے لیۓ پر عزم جدوجہد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کسی حکومت کو اچھا یا برا نہیں کہیں گے بلکہ مثبت تبدیلی کو یقینی بنائیں گے۔
گڈگورنس کے زریعہ عوام کو ریلیف دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔حکومت کی جمہوری تبدیلی کسی کی کامیابی یا ناکامی نہیں ۔میں اکیلا کچھ نہیں باہمی مشاورت کے عمل کو فروغ دینگے ۔اراکین کابینہ کا وزیراعلئ کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیۓ ایک ٹیم کے طور ہر کام کرنے کے عزم کا اظہار


