ضمنی انتخابات این اے 133 میں مسلم لیگ ن کاووٹ بڑھ گیا، سعد رفیق
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات این اے 133 میں الحمدللہ پرو مسلم لیگ ن ووٹ بڑھ گیا اور اینٹی مسلم لیگ ن ووٹ کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انتخابات 2018میں تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹ جمع کریں تو پاکستان مسلم لیگ م سے زیادہ بنتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ صد افسوس سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لگائی گئی ووٹ منڈی نے ووٹ کی حرمت کو پامال اور الیکشن کو آلودہ کیا۔
Load/Hide Comments


