ووٹ کے حق، اختیاراور طاقت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ,بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ ووٹ کے حق،اختیار، طاقت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، وہ دن آئے گا جب ووٹرزاپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔یہ بات انہوں نے قومی ووٹرز ڈے کے موقع پرعوام کے نام اپنے پیغام میں کہی۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ پوری دنیا میں ووٹرز اپنی قسمت کا فیصلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے یہاں ووٹرز اپنی قسمت کا فیصلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے نہیں کرتے بلکہ ملکی وسائل کے ضیاع کیلئے ووٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں 18 سال کی عمر کے افراد اپنا ووٹ درج کرائیں ووٹ کے حق،اختیار، طاقت کیلئے جدوجہد کریں ایک دن وقت ضرور آئیگا جب ووٹرز اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں