نیب نے خواجہ عبدالغنی کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد :نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم خواجہ عبدالغنی کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ رجوع کرلیا۔ بدھ کو نیب نے خواجہ عبدالغنی کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں کہاگیاکہ خواجہ عبدالغنی مجید کی ضمانت کا فیصلہ قانون اور سپریم کورٹ کے طے کردہ پیرا میٹرز کے برخلاف ہے۔درخواست میں کہاگیا کہ خواجہ عبدالغنی کی ضمانت کا 13 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں