اوتھل، لیڈ مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم، عوام پریشان
اوتھل:لینڈ مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم میونسپل کے سلاٹر ھاوس کے قریب کروڑوں کی سفید سرکاری ملکیت زمین و اوتھل کی بڑی آبادی کی نکاسی آب کے عوض تعمیر کردہ ہندو محلہ، شید ی محلہ، جاموٹ کالونی۔الیاس محلہ ہزاروں گھرانوں پر محیط آبادی کے مکین سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوکررہ گئے سلاٹر ہاوس کے قرب سے گزرنے والے سیوریج نالے پر قبضہ مافیا نے راتوں رات ڈمپرز کے ذریعے بجری ڈال کرٹریکٹر کی مدد سے سرکاری زمین کو ہموار کرکے سیوریج نالہ کو تنگ کر کے قبضہ کیاجارہا ہے جس پر متعلقہ زمے دار اداروں کی چشم پوشی خاموشی معنی خیز عمل ہے اور آئندہ چند روز میں کروڑوں کی سرکاری زمین تقریبا ایک ایکڑ رقبہ پر مشتعمل اراضی لینڈ مافیا کے قبضہ میں ہوگی اور اوتھل کی بڑی رہائشی آبادی کا سیوریج نالہ مکمل بند ہونے کا مکمل اندیشہ لاحق ہوگیا ہے جس کی وجہ سے،جاموٹ کالونی۔الیاس محلہ اور ہندو محلہ کے رہائشی سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوگئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بااثر شخص نے سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضہ کرنے کیلئے سیوریج نالے کو ہی تنگ کردیا گیا ہے اور قرب و جوار کے رہائشی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج نالے سے قبضہ ہٹایا جائے اگر قبضہ نہ ہٹایا گیا تو سیوریج نالہ مکمل بند ہوجائے گا اور جاموٹ کالونی۔الیاس محلہ۔ہندو محلہ کیلئے سیوریج کی نکاشی کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے اور سیوریج کا پانی روڈ اور گلیوں میں آسکتا ہے اور موسم برسات طغیانی کی صورتحال میں رہائشیوں کی مزید مشکلات بڑھ جائیں گے جن کے رہائشی گھروں میں برساتی و سیوریج کاپانی داخل ہونے کے سبب شہری آبادی کو سخت پریشانی اذیت میں مبتلا ہو نے کا مکمل اندیشہ ہے،جس صورت میں میونسپل کمیٹی سمیت متعلقہ زمے دار تمام اداروں پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فوری طور پر سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیکر سیوریج نالہ کی بندش کا نوٹس لیکر شہری آبادی کے تحفظات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


