ایران کے پارسیان میں ایک گیس ریفائنری میں دھماکا

تہران ,ایران میں پراسرار آگ اور دھماکوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ملک کے جنوب میں ایک ریفائنری میں گیس کنڈینسیٹ لائن میں دھماکے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارسیان ریفائنری میں 10 انچ قطر کی گیس کنڈینسنگ پائپ لائن ایک کھدائی کرنے والے والے آلے سے ٹکرانے کی وجہ سے پھٹ گئی۔رپورٹ میں ریفائنری کے جنرل منیجر کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور آپریشن ٹیمیں اس جگہ پہنچ گئیں جہاں ٹرانسمیشن لائن میں خلل پڑا تھا۔یہ واقعہ گذشتہ پیر کو ایرانی دارالحکومت تہران کے جنوب میں ایک گیس پائپ لائن میں دھماکے دو دن بعد پیش آیا۔ ایرانی حکام نے کسی دھماکے کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ ڈرلنگ کے دوران گیس کی لیکج تھی۔خیال رہے کہ ایران میں اہم اور حساس نوعیت کی تنصیبات میں ہونیوالے پراسرار دھماکوں اور آتش زدگی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں