پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل ختم نہ ہوسکے

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 43500پوائنٹس سے گھٹ کر43300پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی،کاروباری مندی کے سبب56.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار اتار چڑھاؤ کی لپیٹ میں رہا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران بعض اسٹاکٹس میں فروخت کا دباؤ بھی دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح گر گیا تھا۔مارکیٹ گذشتہ روز بھی منفی زون میں بند ہوئی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 123.06پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43518.84پوائنٹس سے کم ہو کر 43395.78پوائنٹس ہو گیا اسی طرح56.45پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس16957.22پوائنٹس سے کم ہو کر16900.77پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29784.71پوائنٹس سے گھٹ کر29768.83پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب28کروڑ87لاکھ 67ہزار941روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب59ارب62کروڑ11لاکھ31ہزار924روپے سے کم ہو کر74کھرب54ارب33کروڑ23لاکھ63ہزار983روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ91لاکھ72ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو8ارب روپے مالیت کے 20کرور4لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر324کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے123کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،183میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ46لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ42لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ36لاکھ،حیسکول پیٹرول 81لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 80لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 389.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5689.99روپے ہو گئی اسی طرح40.00روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر2470.00روپے ہو گئی جبکہ سیفائر فائبرکے حصص کی قیمت میں 74.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر917.60روپے ہو گئی اسی طرح39.78روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت کم ہو کر490.77روپے پرآ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں