عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار

خضدار(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر خضدار ایس ایس پی خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا پولیس و لیویز کے ہمراہ گزگی میں چھاپہ گمشدہ دس سالہ بچی بازیاب تین افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بینظیر نامی دس سالہ بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوٸی تھی بچی کی بازیابی کیلیے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزٸی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل بلوچ نے لیویز انٹیلی جنس کی رپورٹ پر ایس ایچ او افضل زہری لیویز ڈسٹرکٹ انچارج علی اکبر قمبرانی سی آٸی اے لیویز انچارج نوراحمد زہری کے ہمراہ محلہ گزگی میں ایک گھر پر کامیاب چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کیا بچی کے اغواہ کے کیس میں تین افراد کو گرفتار کیا گیامزید تفتیش جاری ہیں عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ خضدار کی اولیں زمہ داری ہیں ضلعی انتظامیہ کے آفیسراں لیویز و پولیس کے جوان ہر لمحہ الرٹ ہیں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاٸیگی سرکار کی رٹ قاٸم رٸیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں