مہنگائی کیخلاف محنت کش متحد ہو کر جد و جہد کریں، پاکستان ورکرز فیڈریشن
کو ئٹہ: پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان مرکزی چیئر مین ماما سلام بلوچ، صوبائی صدر حاجی عبد الکریم،جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑ،اسلام شاہ،عزیز احمد سارنگزئی،ناصر راہی،حاجی افضل مینگل،حاجی خدائے رحیم،نعمت خان کاکڑ،حاجی علی گل، اصغر لودھی، شمس خان خلجی،آغا ذولفقار شاہ، عنایت اللہ،محمد عمرودیگر نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کے خلاف محنت کش متحد ہو کر جد وجہد کرے انہوں جب سے موجودہ حکومت آئی ہے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے مہنگائی کے طوفان نے متوسط طبقہ کیا ہر طبقے ہی کو متاثرکیا ہیں۔مزدور اوعام عوام کا غصہ عروج پر ہے کمر توڑ مہنگائی نے محنت کشوں کی چیخیں نکال دی ہیں، مہنگائی کے نہ تھمنے والے طوفان پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہ اب تو ہمیں ماضی کے عمران خان کے بیانات شدت سے یاد آرہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ مہنگائی بڑھ جائے تو سمجھ لینا حکمران کرپٹ ہے انھوں نے کہا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ محنت کش طبقہ متاثر ہورہاہے کیونکہ انکا محدود تنخوا ہوتا جس سے اس نے اپنے ضروریات زندگی فوری کرنا ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے مہنگائی میں سو سے چار سو روپے تک اضافہ ہوا ہے بجلی گیس،پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ مہنگائی نے تو رہی سہی کسر بھی فوری کردی محنت کشوں اور غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا انھوں نے کہا کہ بے حس حکمرانوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی ظالمانہ فیصلے کویکسر مسترد کرتے ہوے شدید غم و غصے کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ محنت کش طبقہ متاثر ہوا ہے ان کے قوت خرید ختم ہوچکی ہے ا ن نااہل حکمرانوں کی جانب سے وجہ مزدور نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہے آئے روزپٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے قلیل آمدن میں گزارہ نہ ہونے کے سبب خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں خدا کے قہر کے نزول کے حقدارمعاشیات سے نا بلد حکمرانوں نے مہنگائی تیل و بجلی گیس و دیگر یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں اضافے و مہنگائی کو وطیرہ بنالیا ہے آئی ایم ایف کے مزدور کش پالیسیوں میں جھکڑے حکمرانوں کے انسانیت کش غلط فیصلوں کے خلاف عوامی نمائندگی کے دعویدار پارٹیوں کی خاموشی پر ماتم کرنیکی بجائے اب ملک بھر کے مزدوروں کو خود ہی اس سخت ترین مہنگائی کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہوگا انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کے عیاشیوں اور غلظ فیصلوں کے سزا غریب عوام اور محنت کش طبقہ کو مل رہاہے اب وقت آگیا ہے کہ محنت کش متحد ہوکر مہنگائی اور بے روزگاری خلاف آواز بلند کرے انھوں نے کہا کہ پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان مطالبہ کرتی ہے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے ناروا فیصلے کو واپس لے مزدوروں کی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے اشیاے خوردونوش دال چینی روغن آٹا دیگر اشیا اور دوائیوں،پٹرولیم کے مصنوعات کی قیمتوں کو 2018کے سطح پر لائے انھوں نے کہا پاکستان ور کرزفیڈریشن بلوچستان مہنگائی کے خلاف خاموشی کوگناہ عظیم تصور کرتے ہوئے پورے بلوچستان اور بھر میں ملک بھر میں شدید احتجاج کریں گے۔


