پیرامیڈ یکس کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،سیداحسان شاہ

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،پولیو مہم اور کورونا وائرس کے دوران پیرامیڈیکس نے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کی یہ بات انہوں نے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری،جنرل سیکرٹری محمد طاہر ہوتک،احمد چھلگری،شوکت شاہ،ریاض گولہ،محمد انورلہڑی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پیرامیڈیکس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری نے صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ کو پیرامیڈیکس کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ چارٹر آفڈیمانڈ کئی سالوں سے پیش کیا جارہاہے لیکن آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔صوبائی وزیرصحت سیداحسان شاہ نے کہا کہ مجھے پتہ ہے پیرامیڈیکس ہی محکمہ صحت کو چلانے والے لوگ ہیں اور دور دراز علاقوں میں جہاں کوئی ڈاکٹر نہیں جاتا وہاں پیرامیڈیکس ہی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کی ا پ گریڈیشن،رسک الاونس اور ہیلتھ پروفیشنل الاونس کے بارے میں سیکرٹری صحت سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے انشاء اللہ بہت جلد پیرامیڈیکس کی اپ گریڈیشن اورانہیں رسک اور ہیلتھ پروفیشنل الاونس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران پیرامیڈیکس نے اپنی جانوں کی پروا ہ کئے بغیر عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی اورا س دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صوبائی صدر عبدالسلام زہری نے چارٹر آف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کرانے کی یقین دہانی ر وزیر صحت سید احسان شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں