وزارت آئی ٹی نے ساڑھے 11 ارب کے منصوبوں کیلئے فنڈ زکی منظوری دیدی

اسلام آباد:وزارت آئی ٹی نے ساڑھے 11 ارب کے منصوبوں کیلئے فنڈ کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وادی کمراٹ، سوات کے اہم سیاحتی مقامات سمیت 19 اضلاع میں براڈ بینڈ سروسز کیلئے ساڑھے 11 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی،وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی ہدایت پرمنصوبوں کی رفتارتیز، یونیورسل سروس فنڈ بورڈآف ڈائریکٹرزنے منظوری دیدی،گذشتہ 2 برسوں میں چاروں صوبوں کیلئے ریکارڈ 37 منصوبوں کے اجراء اور کام کی رفتار پر چیئرمین بورڈ نے اظہاراطمینان کیا۔چیئر مین یو ایس ایف بورڈ نے کہاکہ یو ایس ایف کے قیام کے ابتدائی 12 برسوں میں منصوبوں کے اجراء کی رفتار انتہائی سست رہی۔سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت کے مطابق موجودہ حکومت کے 2 برسوں میں 31 ارب روپے سے زائد کے ریکارڈ 37 منصوبوں کا اجراء کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یو ایس ایف تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے۔سوات، دیر بالا، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کیاہم سیاحتی مقامات پر 2 ارب روپے کی لاگت سے براڈ بینڈ سروسز کے منصوبے منظور کئے گئے،وفاقی وزیر آئی ٹی کی ہدایت پر منصوبوں کیلئے ابتدائی ٹیکنیکل سروے اورڈیزائن کی تکمیل ریکارڈ مدت میں کی گئی، خیبرپختونخواہ کے اضلاع بونیر اورشانگلہ کے102 دیہاتوں میں 2 ارب روپے سے زائد سے براڈ بینڈ و موبائل سروسز کا منصوبہ،پنجاب کے اضلاع میانوالی و خوشاب کے 186 دیہاتوں میں ایک ارب 59 کروڑ روپے کی لاگت سے براڈ بینڈ سروسز کا منصوبہ،بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ اور آواران کے 223 دیہاتوں میں ایک ارب 77 کروڑ روپے سے براڈ بینڈ و موبائل سروسزکا منصوبہ،پنجاب کے ضلع بھاولنگر،سندھ کے اضلاع نوشہرو فیروز و خیرپورکے 11 دیہاتوں کیلئے ساڑھے 6 کروڑروپے کے منصوبے شامل ہیں یو ایس ایف بورڈ نے یونین کونسل سطح تک آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے منصوبوں کی بھی منظوری دیدی،میانوالی کی 31 یونین کونسلوں میں 61 کروڑ روپے کی لاگت سے 324 کلومیٹرطویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کا منصوبہ،سندھ کے اضلاع دادو، جامشورو، بدین اور حیدرآباد کی 104 یونین کونسلوں میں 3 ارب 40 کروڑ روپے کا منصوبہ شامل ہے۔یو ایس ایف بورڈ کے مطابق ان اضلاع میں مجموعی طور پر ایک ہزار 61 کلومیٹر طویل فائبر آپٹیکل کیبل بچھائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں